ٹیکس دہندگان کیلئے خوشخبری، آنر کارڈ اور مراعات دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ٹیکس دہندگان کیلئے خوشخبری، پاکستان آنر کارڈ کے ساتھ ساتھ مراعات دینے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے گزشتہ سال نمایاں ٹیکس دہندگان کو پاکستان آنر کارڈ سے نوازا جائیگا۔
اس سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جائیگا ۔ اس کے ساتھ اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ آنر کارڈ وصول کرنے والوں کو ایک سال کیلئے سہولیات و مراعات دی جائیں گی۔
ان ٹاپ ٹیکس پیئرز کو ہوائی اڈوں پر وی آئی پی لاؤنجز تک رسائی سمیت امیگریشن کاؤنٹرز پر فاسٹ ٹریک کلیئرنس کی سہولت بھی دی جائے گی۔
ٹیکس دہندگان کے علاوہ ملک کے 9 بڑے برآمد کنندگان کو بھی آنر کارڈ جاری کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور:جی ٹی روڈ پیر زکوڑی پل تا سوری پل رکشوں پر پابندی عائد کردی گئی