عمرہ کی سعادت

وزیر اعظم نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

ویب ڈیسک: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی، مملکت پاکستان، عالم اسلام کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کیں
وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت دیگر ارکان نے بھی عمرہ کی سعادت حاصل کی۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور وفد نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد مملکت پاکستان، عالم اسلام کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے نماز عشا حرم میں ادا کی اور ختم قرآن کی دعا میں بھی شریک ہوئے۔
گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے روضہ رسولۖ پر حاضری دی، نماز عشا اور نوافل ادا کئے۔
وزیر اعظم نے امت مسلمہ اور ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی، فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں خصوصی دعا مانگی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا کسانوں سے 29ارب کی گندم خریدنے کا فیصلہ