بیرسٹر سیف

سازشی ٹولہ سینیٹ پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگیا،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ 5کروڑ آبادی والے صوبے کو حق نمائندگی سے محروم کرکے جعلی فارم 47کا سازشی ٹولہ سینیٹ پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور نو منتخب ارکان کی حلف برداری پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ آج جمہوریت کی تاریخ میں ایک اور تاریک باب کا اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ایک صوبے کی نمائندگی کے بغیر ایوان بالا کی قانون سازی نامکمل ہوگی،خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلے بھائی جیسا سلوک کا سلسلہ جاری ہے۔
بیرسٹر سیف کا مزد کہنا تھا کہ سینٹ ہائوس آف فیڈریشن کی بجائے ہاس آف زرداری اور جاتی عمرا بن گئی ہے،ایسا لگ رہا ہے کہ خیبر پختون پاکستان کا حصہ ہی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ سازشی ٹولے نے غیر قانونی طور سینیٹ پر قبضہ کیا ہے،یوسف رضا گیلانی کو آج کے دن آئین شکنی کا ادراک ہوتا تو آبدیدہ ہونے کی بجائے شرمندہ ہوتے۔

مزید پڑھیں:  سدھوموسے والا کیس کا مرکزی گینکسٹر امریکہ میں قتل