چارسدہ، دریاوں میں نہاتے ہوئے 6 بچے ڈوب گئے، 2 ریسکیو

ویب ڈیسک: ضلع چارسدہ میں عید کے دوسرے دن دریاوں بچوں کے ڈوبنے کے 2 مختلف واقعات رونما ہوئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق عید کے دوسرے دن بچے ڈوب گئے جن میں‌پانچ مدرسے کے طالب علم جبکہ ایک افغان بچہ شامل تھا۔
اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی غوطہ خوروں نے 2 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عید کے دوسرے دن پیش آنیوالا پہلا واقعہ دریائے خیالی کے مقام پر پیش آیا جہاں 5 بچے ڈوب گئے جبکہ دوسرا واقعہ سردریاب کے قریب پیش آیا جہاں ایک افغانی بچہ ڈوب گیا۔
عید الفطر کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے دریاؤں نہاتے پر دفعہ 144کے تحت 4 اپریل سے پابندی عائد کر رکھی تھی، تاہم پولیس نوٹیفکیشن پر عمل درآمد یقینی نہ بنا سکی۔
یاد رہے کہ عید کے دوسرے دن 6 بچے دریاوں میں‌ڈوب گئے.

مزید پڑھیں:  فلسطینی دھڑوں حماس اور فتح کا اختلافات ختم کرنے کا عزم