3بچے جاں بحق

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ،3بچے جاں بحق

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3بچے جاں بحق ،ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
ڈی پی او کے مطابق مندوکئی میں بچے والی بال کا ٹورنامنٹ دیکھنے جا رہے تھے کہ ایک بچے کا پاں لینڈ مائن سے ٹکرا گیا۔
بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
ڈی پی او نے کہا کہ زخمی بچے کو مقامی ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان بھیج دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف ریلی، شرکاء کی شدید نعرے بازی