گاڑی حادثے کا شکار

بالاکوٹ میں گاڑی حادثے کا شکار ،پشاور کے 4سیاح زخمی

ویب ڈیسک: پشاور سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی گاڑی بالا کوٹ میں حادثے کا شکار ،4افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے بالا کوٹ میں شوگراں روڈ پر پیش آیا جہاں بریک فیل ہونے کے باعث گاڑی الٹ گئی ۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں میں پشاور کے رہائشی شیراز’ حیدر’احسان اورحسین شامل ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔

مزید پڑھیں:  کیلیفورنیا یونیورسٹی میں فلسطین کے حمایتی طلبہ پر حملہ، متعدد زخمی