بی آر ٹی پشاور

بی آر ٹی پشاور کو سالانہ اربوں روپے کے خسارے کا انکشاف

ویب ڈیسک: بی آر ٹی پشاور کو سالانہ اربوں روپے کے خسارے کا انکشاف ،تعمیراتی کا م مکمل نہ ہونے کے باعث بس سروس متاثر ہورہی ہے ۔
دستاویزات کے مطابق چمکنی اور حیات آباد پلازے تاحال مکمل نہ ہوسکے ، پلازوں پر تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے سے حکومت کو 300 ملین روپے سے زیادہ کا نقصان ہو رہا ہے۔
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کا اس حوالے سے موقف تھا کہ بی آر ٹی منصوبہ نقصان میں چل رہا ہے، پلازے تعمیر کرنے کے فنڈز پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پاس پڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پلازے جلد تعمیر کریں گے تاکہ ریونیو بڑھایا جائے،کیوں کہ چار ارب روپے سالانہ بی آر ٹی کو خسارے کا سامنا ہے
مشیر خزانہ کے مطابق حکومت نے پی ڈی اے حکام کو پلازوں کی تعمیر کے حوالے سے طلب کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پشاور بورڈ پروفیسر نصر اللہ کی ڈیپوٹیشن ختم ،محکمہ میں رپورٹ نہ کر سکے