8افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 8افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں گزشتہ تین روز سے جاری بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق جبکہ 12زخمی ہو گئے ہیں ۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 4بچے 3 مرد اور ایک خاتون جبکہ زخمیوں میں 4 خواتین ، 6مرد اور 2بچے شامل ہیں ۔
مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور پر 85مکانات کو نقصان پہنچا جس میں 15گھروں کو مکمل جبکہ 70 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔
رپورٹ کے مطابق تیز بارش کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع دیر اپر، چترال لوئر، سوات، ملاکنڈ اور باجوڑ میں رونما ہوئے
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کے متاثرین میں امدادی سامان فراہم کر دیا گیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مسلسل تیز بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا میں دریاں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔
دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 98500کیوسک ریکارڈ (درمیانے درجے کا سیلاب)دریا سندھ خیبر آباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ103200کیوسک ریکارڈ (معمول کے مطابق)دریائے کابل ورسک کے مقام پر پانی کا بہاؤ 41804 کیوسک ،دریائے سوات خوازہ خیلہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ30183کیوسک، دریائے سوات چکدرہ کے مقام پر پانی کا بہا ؤ27701 کیوسک ریکارڈ (معمول کے مطابق)دریائے سوات منڈا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 80000کیوسک ،دریائے پنجکوڑہ زولم بریج کے مقام پر 42187کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
پی ڈی ایم اے تمام ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اور امدادی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ۔

مزید پڑھیں:  جج حلف لیتے وقت کسی بھی قسم کا دباؤ نہ لینے کی قسم کھاتا ہے ،پشاور ہائیکورٹ