مالاکنڈ، بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، باپ بیٹا جاں بحق، ماں زخمی

ویب ڈیسک: ضلع مالاکنڈ میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی جس سے پورا خاندان اجر گیا۔ واقعے میں باپ بیٹا جاں بحق جبکہ ماں زخمی ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق مکان کی چھت گرنے کا واقعہ مالاکنڈ کے علاقے شریف آباد میں پیش آیا۔
اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ لاشوں اور زخمی خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب مالاکنڈ اور گردونواح میں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ٹیم کو وکٹ کیپر کے چناو میں مشکلات