غزہ میں دو مکانات پر اسرائیلی بمباری، 14 بچوں سمیت 19 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائِیلی افواج نے غزہ کے علاقے رفح میں دو مکانات پر بمباری کی جس سے 14 بچوں سمیت 19 فلسطینی شہید ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق اس دوران ایک حاملہ خاتون بھی شہید ہوگئیں جبکہ ڈاکٹروں نے نومولود بچی کی زندگی بچالی۔
رپورٹس کے مطابق صیہونی فائرنگ سے ایک حاملہ خاتون نے بھی جام شہادت نوش کیا، تاہم ڈاکٹروں نے انکے پیٹ میں موجود بچی کو بچالیا۔
اس دوران اس نومود بچی کی ماں کے ساتھ ساتھ اس کے والد اور ایک بہن بھی شہید ہوئی ہیں۔ یاد رہے کہ اس بمباری کے باعث 19 فلسطینی شہید ہوئے.

مزید پڑھیں:  عدالتی نظام درست کرنے کیلئے ملک میں آئینی عدالت ناگزیر ہے: بلاول