نصیرت کیمپ اور رفح پر اسرائیلی بمباری، 55 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، اس کے ساتھ ساتھ صیہونیوں نے پناہ گزین کیمپوں کو بھی نشانے پر رکھ دیا۔
زرائع کے مطابق صیہونیوں کی بربریت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 55 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ اس دوران متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے نصیرت کیمپ اور رفح میں شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں مزید 55 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی افواج کی جانب سے شمالی غزہ میں ایک رہائشی عمارت پر بھی حملہ کیا گیا جس سے عمارت تباہ ہوگئی مگر جانی نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔

مزید پڑھیں:  مئیر لندن کا انتخاب کل،صادق خان کا کئی حریفوں سے مقابلہ ہوگا