24 مئی مارخور کا عالمی دن، اقوام متحدہ نے قرارداد منظور کر لی

ویب ڈیسک: 24 مئی مارخور کا عالمی دن مقرر کرنے کی قرارداد منظور کر کے اقوام متحدہ نے اس نایاب جانور کی اہمیت اور تحفظ کیلئے قدم اٹھا دیا۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرار داد پیش کی گئی جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکاء سے مارخور کے عالمی دن کے حوالے سے پیش کی گئی قرارداد پر کافی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں مارخور کا عالمی دن کے حوالے سے پیش کردہ قرارداد میں یہ بھی بتایا گیا کہ دنیا بھرمیں مارخور کے عالمی دن کو منانے اور ماحولیاتی نظام میں اس کے مجموعی کردار کے پیش نظر تمام متعلقہ فریقین کو مارخور کے تحفظ کی کوششوں میں کردار ادا کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  مردان :موٹر سائیکلوں کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق ،دو زخمی