کمر توڑ مہنگائی برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو لے بیٹھی

ویب ڈیسک: برطانیہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کمر توڑ مہنگائی حکمران جماعت کو لے بیٹھی جبکہ اس دوران ان کے مدمقابل لیبر پارٹی کا پلڑا بھاری رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمران کنزرویٹو پارٹی کو کمر توڑ مہنگائی کے سبب بلدیاتی انتخابات میں بدترین تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خود بھارتی نژاد برطانوی وزیراعظم رشی سونک کے حلقے میں بھی کنزرویٹو پارٹی ہار گئی۔
میئر کی 11 نشستوں میں سے 4 کے نتائج کے مطابق لیبر پارٹی کو نارتھ ایسٹ، مشرقی مڈلینڈز، یارک اور نارتھ یارکشائر میں کامیابی ملی جبکہ برٹش پاکستانی میئر صادق خان کے مستقبل کا فیصلہ کل ہوگا۔
بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کی جانب محو بہ سفر لیبرپارٹی کے رہنما سٹارمر نے کہا ہے کہ انتخابی نتیجہ حکمران جماعت کے زوال کی نشاندہی ہے، قومی انتخابات بھی جیت جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی عدالت میں چیلنج