پی ایس ایل 10

پی ایس ایل 10:پلے آف میچزکیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)ایڈیشن 10 کے پلے آف میچ کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پلے آف کے 4میچز کے لیے انگلینڈ کے3وینیوز کی تجویز سامنے آئی ہے جن میں مانچسٹر ، برمنگھم اور اوول لندن شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پلے آف کرانے سے پی ایس ایل کو کئی معاملات میں فائدہ متوقع ہے ۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے براڈکاسٹرز میں انگلینڈ کا اہم براڈ کاسٹر شامل ہے، انگلینڈ کے براڈ کاسٹر کی وجہ سے پی ایس ایل کو فائدہ ہوگا۔
11 ویں ایڈیشن سے 8 ٹیموں کی شمولیت سے انگلینڈ کی مارکیٹ کا فائدہ حاصل ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے نیوٹرل وینیو کا مقصد پاکستان اور بھارت کے شائقین کی توجہ حاصل کرنا ہے۔
پی ایس ایل کی جنرل کونسل اجلاس میں آسٹریلیا کے وینیو پر بھی بات ہو ئی ہے۔
پی ایس ایل کے پلے آف کے نیوٹرل وینیو پر مزید مشاورت کی جائیگی، اس پر پی ایس ایل کی ونڈو اور نیوٹرل وینیو پرگورننگ کونسل کے اجلاس میں بات ہوگی۔
پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس مئی کے تیسرے ہفتے میں متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  جلاؤ گھیراؤکیس، علی امین گنڈاپور کی عبوری ضمانت میں توسیع، استثنیٰ بھی منظور