تقریب حلف برداری

گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی

ویب ڈیسک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی۔
رہنما پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضی نے بتایا کہ ناگزیر وجوہات پر نئے گورنر کی تقریب حلف برداری ملتوی کی گئی، گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری 7مئی کو شام 6 بجے ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد سردار سلیم حیدر اور فیصل کریم کنڈی کو گورنر تعینات کردیا گیا تھا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی تھی۔
دریں اثنا، گزشتہ روز ہی پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے صوبہ خیبرپختونخوا کے 40 ویں گورنر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا تھا۔

مزید پڑھیں:  صدرمملکت سے گورنر خیبرپختونخوا علی فیصل کنڈی کی ملاقات