وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

سرمایہ کاروں کو ہر قسم سہولیات فراہم کریں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بزنس پالیسی کے تحت سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد نے ملاقات کی اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی کے علاوہ متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور دیگر حکام بھی ملاقات میں موجود تھے ۔
ملاقات میں صوبے میں ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے اشتراک سے مختلف شعبوں میں جاری اہم ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ترقیاتی منصوبوں کا تھرو فارورڈ 13 سال سے کم کرکے 6سال تک لے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنی بجلی سستے نرخوں پر مقامی صنعتوں کو فراہم کرنے پر کام کررہے ہیں،اس سلسلے میں صوبائی حکومت کو اپنی ٹرانسمیشن لائین کی ضرورت ہے۔
وزیراعلی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اس شعبے میں نجی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ایز آف ڈوئنگ بزنس پالیسی کے تحت سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کریں گے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت اور بنوں میں دہشتگرد سمیت 3 افراد جاں بحق