ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈز

ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈز فائنل، پاکستان کا انڈیا کو 157رنز کا ہدف

ویب ڈیسک: ورلڈ چمپئن شپ آف لیجنڈز 2024کے فائنل میں پاکستان چیمپیئنز نے انڈیا چیمپیئنز کو جیت کے لیے 157 رنز کا ہدف دیا ہے۔
برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گرانڈ میں کھیلے جارہے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان چیمپیئنز کے کپتان یونس خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان چیمپئنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوور میں 6وکٹ پر 156رنز بنائے۔
شعیب ملک نے 41، کامران اکمل نے 24 اور صہیب مقصود نے 21 رنز بنائے،مصباح الحق نے 18 اور شرجیل خان نے 12 رنز کی اننگز کھیلی۔
کپتان یونس خان اور عامر یامین 7 ،7 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔
سہیل تنویر 19 اور شاہد آفریدی 4 رنز کے ساتھ ناٹ آٹ رہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ایونٹ میں ہونے والے مقابلے میں پاکستان چیمپئنز نے انڈیا چیمپئنز کو با آسانی 68 رنز سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں یوم دفاع و شہدا کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد