ورلڈ جونیئر سکواش

ورلڈ جونیئر سکواش، پاکستان کے 2کھلاڑیوں کا پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی

امریکہ میں جاری ورلڈ جونیئر سکواش مقابلوں میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں نے پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ۔
ہیوسٹن میں جاری ایونٹ میں حمزہ خان اور عبداللہ نواز رائونڈ آف 16میں پہنچ گئے ،حذیفہ ابراہیم کو رائونڈ آف32 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا،۔
حذیفہ ابراہیم کو ملائشیا کے حارتھد دانیال نے تین ایک سے شکست دی، ملائشین کھلاڑی نے میچ میں 9-11، 5-11، 11-9 اور 5-11 سے کامیابی حاصل کی۔
سیکنڈ سیڈ حمزہ خان نے رانڈ آف 32 میں مصر کے یوسف مبارک کو ہرایا، حمزہ خان نے اپنا میچ باآسانی 28 منٹ میں تین صفر سے جیتا، حمزہ کی جیت کا سکور 6-11، 8-11 اور 4-11 رہا۔
پاکستان کے عبداللہ نواز اور کینیڈا کے واسع مقصود کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا، عبداللہ نواز نے دو ایک کے خسارے سے کم بیک کرکے تین دو سے کامیابی حاصل کی، عبداللہ نواز کی جیت کا سکور 12-10، 9-11، 11-6، 8-11 اور 5-11 رہا۔
خیال رہے عبداللہ نواز پری کوارٹر فائنل میں مصر کے عمر اعظم کے مدمقابل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت اور بنوں میں دہشتگرد سمیت 3 افراد جاں بحق