بجلی اووربلنگ

بجلی اووربلنگ کیخلاف ایف آئی پشاور کی کارروائیاں ،4ہزار کنکشنز چیک کئے

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ کے احکامات کی روشنی میں بجلی اووربلنگ کے خلاف ایف آئی پشاور کی کارروائیاں تیز ،ایک ماہ کے دوران 4ہزار کنکشنز چیک کئے گئے ۔
ایف آئی اے پشاور زون کی رپورٹ کے مطابق کارروائیوں کے دوران 359یونٹس اوور بل پائے گئے۔
مجموعی طور پر 5لاکھ 50 ہزار 700 کٹکشنز اوور بل پائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق اوور بل یونٹس کی قیمت 2 کروڑ 37 لاکھ روپے سے زیادہ ہے جبکہ اوور بلنگ کے خلاف 3 انکوائری بھی رجسٹرڈ کی گئی ہے۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اوور بلنگ اور بجلی چوری کے خلاف کارروئیوں کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  فیملی کورٹ ججز کو 18 نئی گاڑیاں حوالے کر دی گئیں