زخمی ڈونلڈ ٹرمپ کنونشن میں شرکت

زخمی ڈونلڈ ٹرمپ کنونشن میں شرکت کیلئے پہنچ گئے

قاتلانہ حملے میں بال بال بچنے والے زخمی ڈونلڈ ٹرمپ کنونشن میں شرکت کیلئے ملواکی پہنچ گئے۔
ویب ڈیسک: قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے سابق امریکی صدر ٹرمپ کنونشن میں شرکت کیلئے ملواکی پہنچ گئے۔ ان کے نزدیک اس موقع پر عوام و متحدہ کرنا لازمی ہے۔ اپنے ایک بیان مِیں سابق امریکی صدر نے کہا تھا کہ ہمیں ہمیشہ سے کہیں زیادہ اب متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں مشتبہ حملہ آور نے اکیلے سب کچھ کیا، حملہ آور کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے کوئی دھمکی آمیز مواد بھی نہیں ملا۔
رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ حملہ آور بم اسپیشلسٹ تھا جس کے گھر سے بھِی دوران تلاشی بم بنانےوالا سامان برآمد ہوگیا اور اس کی گاڑی سے بھِ چند مشکوک چیزیں ملی ہیں۔
امریکی سینیٹ کی ہوم لینڈ سکیورٹی کمیٹی ٹرمپ پرقاتلانہ حملے اورسکیورٹی کی ناکامی کی تحقیقات کرے گی۔
ذرائع کے مطابق صدارتی انتخاب کے دوران جہاں زخمی ڈونلڈ ٹرمپ کنونشن میں شرکت کیلئے پہنچ گئے وہیں جوبائِیڈن نے بھِی عزم ظاہر کیا تھا کہ وہ کنونشن میں شرکت کرینگے۔
یاد رہے کہ سابق امریکی صدر پر گزشتہ روز صدارتی انتخاب کے لئے جاری مہم کے دوران قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے. اس موقع پر انہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا.
امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں‌ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاسی حدت کم کرنی ہوگی. امریکی سیاست میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں.

مزید پڑھیں:  ہری پور :اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو یرغمال بنانے والے ملزمان گرفتار