سیاسی جماعت پر پابندی

سیاسی جماعت پر پابندی لگانا تشویش کی بات ہے،امریکہ

ویب ڈیسک: امریکہ نے پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یقینا کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانا تشویش کی بات ہے۔
واشنگٹن میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی کے سوال کے جواب میں کہا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانا تشویش کی بات ہے، انسانی حقوق اور آزادی اظہار کے احترام سمیت آئینی، جمہوری اصولوں کی پرامن پاسداری کی حمایت کرتے ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی جماعت پر پابندی سے متعلق ہم نے حکومت کے بیانات دیکھے ہیں، یہ پیچیدہ سیاسی عمل کا آغاز ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ ہم جمہوری عمل اور وسیع تر اصولوں کی حمایت کرتے ہیں، ان میں قانون کی حکمرانی اور قانون کے تحت مساوی انصاف شامل ہے۔
میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ جیسے یہ اندرونی عمل جاری رہے گا، ہم ان فیصلوں کو دیکھیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستانی حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ سابق صدر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کا کیس چلایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید 40فلسطینی شہید