حلف نامے جمع

پی ٹی آئی میں شمولیت :وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت 70اراکین کے حلف نامے جمع

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت 70اراکین اسمبلی نے سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی میں دوبارہ شامل ہونے کے لئے حلف نامے جمع کرادیئے۔
مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واپس پی ٹی آئی جوائن کرلی۔
علی امین گنڈاپور نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا تھا اور انہوں نے انتخابات جیتنے کے بعد کوئی پارٹی جوائن نہیں کی تھی۔
وزیراعلیٰ سمیت 70اراکین اسمبلی نے حلف نامے پارٹی کے پاس جمع کرادیے ہیں۔
صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل سے واپس پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے میں واضح ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق تھا اور پی ٹی آئی کو مل گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 6 ان پر لاگو ہوتا ہے جنہوں نے آئین کے مطابق انتخابات نہیں کروائے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  شہداء ہمارا فخر ،6ستمبر قوم کیلئے تاریخی دن ہے: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا