مزید81فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ،مزید81فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 81فلسطینی شہید ہو گئے ۔
عرب میڈیا کے مطابق وسطی غزہ میں اسرائیلی ڈرون اور جنگی طیاروں سے گھروں اور بے گھر افراد کے کیمپوں پر حملے کئے گئے وسطی غزہ پر اسرائیلی حملے میں ایک بچے سمیت 3 فلسطینی شہید ،متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
نصیرت، مغازی اور بوریج پناہ گزین کیمپوں پرحملوں میں مزید 18 فلسطینی شہید ہوئے۔
وزارت صحت غزہ مطابق 24گھنٹوں میں مزید 80فلسطینی شہید، 216افراد زخمی ہوئے شہدا کی مجموعی تعداد 38ہزار 664 ہوگئی جبکہ 89 ہزار 97 فلسطینی زخمی ہیں۔
دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کے عسکری کمانڈر رافع سلامہ خان یونس میں بمباری کے دوران شہید ہوئے۔
بمباری کا مقصد حماس کے کمانڈر محمد ضیف کو نشانہ بنانا تھا، رافع سلامہ محمد ضیف کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھے جو سات اکتوبر کے حماس کے اسرائیل پر حملے کی منصوبہ بندی کا بھی حصہ رہے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، تفتیش شروع