فنڈنگ میں بہتری

آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان کیلئے فنڈنگ میں بہتری کی پیش گوئی

ویب ڈیسک: عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے پاکستان کیلئے فنڈنگ کے امکانات میں بہتری کی پیش گوئی کی ہے ۔
مثبت پیش گوئی کے ساتھ موڈیز نے خبردار کیا کہ مہنگائی کی وجہ سے سماجی تنا ؤبڑھنے کا خدشہ ہے اورمشکل اصلاحات کو مسلسل نافذ کرنے کا مضبوظ انتخابی مینڈیٹ نہ ہونا خطرات پیدا کرسکتا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیا آئی ایم ایف پروگرام فنانسنگ کے معتبر ذرائع فراہم کرے گا۔
مہنگائی کی وجہ سے سماجی تنا بڑھنے کا خدشہ ہے زیادہ ٹیکسوں، توانائی کے نرخوں میں مستقبل کی ایڈجسٹمنٹ اصلاحات پردبا ڈال سکتی ہے۔
عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات تقریباً21ارب ڈالرہیں، مالی سال2026-27 کیلئے تقریبا 23 ارب ڈالرکی مالی ضروریات درپیش ہیں۔
پاکستان کے پاس 9.4 ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائراس کی ضروریات سے کافی کم ہیں، پاکستان کی بیرونی پوزیشن اب بھی نازک ہے، بلند بیرونی مالیاتی ضروریات کے ساتھ اگلے 3 سے 5 سال پالیسیوں میں مشکلات درپیش ہوں گی۔
موڈیز کے مطابق کمزور گورننس اور سماجی تنا حکومت کی اصلاحات کوآگے بڑھانے کی صلاحیت کو متاثرکر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، علی امین گنڈاپور