بس حادثے کا شکار

افغانستان میں مسافر بس حادثے کا شکار ،17افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: افغانستان میں مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 17افراد جاں بحق جبکہ 34زخمی ہو گئے ۔
صوبہ بغلان کے اطلاعات و ثقافت کے ڈائریکٹر مصطفی ہاشمی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حادثہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کو شمال سے ملانے والی شاہراہ پر پیش آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے دوران مرنے والوں میں 12مرد، 2خواتین اور 3بچے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان میں ٹریفک حادثات عام ہیں جس کی وجہ کئی دہائیوں کے تنازعات کے بعد خراب سڑکیں، خطرناک ڈرائیونگ اور قوانین کا فقدان ہے۔
مارچ کے مہینے میں بھی افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ایک بس کا آئل ٹینکر اور ایک موٹر سائیکل سے تصادم ہوا تھا ۔
حادثے کے نتیجے میں 21افراد جاں بحق اور 38زخمی ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیں:  پیرالمپکس 2024، قومی اتھلیٹ حیدر علی نے برونز میڈل جیت لیا