وزیراعلیٰ کی مذمت

شہدا کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ڈی آئی خان حملے کی مذمت

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے ڈی آئی خان میں ہیلتھ سنٹر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت شہدا کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی
وزیراعلیٰ نے خواتین عملے سمیت پانچ شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکا کہنا تھا کہ رورل ہیلتھ سنٹر پر حملہ انتہائی قابل مذمت اقدام ہے ،صوبائی حکومت شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ کاروائی ہے، اس طرح کے واقعات میں ملوث عناصر انسان کہلانے کے لائق نہیں۔
وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت شہدا کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پیرالمپکس 2024، قومی اتھلیٹ حیدر علی نے برونز میڈل جیت لیا