وزیراعلیٰ اظہار افسوس

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے چارسدہ میں طوفانی بارشوں کی وجہ کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس کیا ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے اپنے بیان میں چھتیں گرنے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے حادثات کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔
انہوں نے زخمیوں کو بروقت طبی امداد اور متاثرین کی فوری ریلیف یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی ۔

مزید پڑھیں:  اپنی آزادی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، شہباز شریف