بجلی 15 روپے فی یونٹ

بجلی 15 روپے فی یونٹ، قرارداد کی منظوری خیبرپختونخوا اسمبلی میں‌دیدی گئی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں بجلی 15 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کی قرار منظور کر لی گئی۔
صوبائی اسمبلی میں بجلی 15 روپے فی یونٹ مقرر کرنے کی قرارداد حکومتی رکن فضل الہٰی نے پیش کی اور بحث کے بعد اس قرارداد کو بھی منظور کر لیا گیا۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ 2 روپے کی لاگت سے بننے والی بجلی عوام پر 70 سے 80 روپے فی یونٹ میں فروخت کی جاتی ہے۔ وفاق صوبے کے عوام کو بجلی 10 سے 15 روپے میں‌ پر یونٹ فراہم کر کے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے۔
حکومتی رکن فضل الہٰی کی پیش کردہ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ آئین و قانون کے تحت صوبے کی پیداوار پر پہلا حق صوبے کا ہوتا ہے۔
بجلی کی قیمت اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کی قرارداد پر ابھی بجث جاری تھی کہ اس دوران ایوان میں بجلی چلی گئی۔

مزید پڑھیں:  امریکی صدر کا بیٹا ہنٹر بائیڈن بھی ٹیکس چوری میں ملوث نکلا