صدر کے رہائشیوں کا احتجاج

بجلی خرابی کیخلاف صدر کے رہائشیوں کا احتجاج، گھروں میں پانی ناپید

ویب ڈیسک: بجلی خرابی کیخلاف صدر کے رہائشیوں کا احتجاج، گھروں میں پانی ناپید ، لوگ انتہائی مشکلات کا شکار، خواتین اور بچے تک سڑکوں پر نکل آئے۔
ذرائع کے مطابق بجلی خرابی کیخلاف صدر کے رہائشیوں کا احتجاج شدت اختیار کر گیا، خواتین اور بچے بھی سڑکوں پر نکل آئے۔
مظاہرین نے صدر روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ گذشتہ 4 روز سے بجلی نہیں ہے، گھروں میں پانی ناپید ہو چکا ہے لیکن پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔
خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے سے جینا محال ہو گیا ہے، اعلی حکام نوٹس لیں۔ گھروں میں پینے کا پانی تک ناپید ہو گیا۔
بڑے بوڑھے اور بیماروں کی حالت غیر ہونے لگی ہے جبکہ بچے بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، پولیس اہلکار کی خودکشی کا ڈراپ سین، بیوی قاتل نکلی