چارسدہ میں دو افراد قتل

چارسدہ میں فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا گیا

ویب ڈیسک: چارسدہ میں دیرینہ دشمنی کی بناء پرفائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ سرو کلی کی حدود ماسم خان اڈہ کے قریب پیش آیا جہاں ملزمان نے فائرنگ کرکے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔
مسلح ملزمان واردات کے بعد فرر ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
پولیس نے فوری طورپر موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل کردیا ۔
پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے شروع کردیئے گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، علی امین گنڈاپور