ایئرایمبولینس سروس

پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کا آغاز ،مریضہ میانوالی سے راولپنڈی منتقل

ویب ڈیسک: پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب میں ائیر ایمبولینس سروس شروع ،مریضہ حلیمہ بی بی کو میانوالی سے راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔
ائیر ایمبولینس کے ذریعے چھت سے گر کر مفلوج ہونے والی مریضہ حلیمہ بی بی کو میانوالی سے راولپنڈی منتقل کردیا گیا، چالیس سالہ حلیمہ بی بی دو رز قبل چھت سے گرکرمفلو ج ہوگئی تھی۔
حلیمہ بی بی کی جان بچانے کے لئے بڑے ہسپتال میں منتقل کرنا ضروری تھا،میانوالی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سرجن نے علاج کے لئے راولپنڈی ریفر کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر حلیمہ بی بی کوگولڈن آور میں میانوالی سے راو لپنڈی کامیابی سے منتقل کر دیا گیا، ڈاکٹر راضون نصیر نے آپریشن کی نگرانی کی۔
حلیمہ بی بی کے اہل خانہ نے اپنے تاثرات میں کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا بہت بہت شکریہ، ہماری لیے رحمت کا فرشتہ ثابت ہوئیں۔
مریم نوازشریف کا کہنا تھا بہترین اور بروقت علاج پنجاب کے ہر شہری کا حق ہے، ضرور دیا جائے گا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا جو 76 سال میں نہ ہوسکا ہم نے4 مہینے سے بھی کم وقت میں ممکن کردیا،اسکو خدمت کہتے ہیں جو مریم نواز کے ہر وعدے کی تکمیل میں عوام دیکھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، علی امین گنڈاپور