فارغ بیٹھے گورنر

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور فارغ بیٹھے گورنر کی باتوں پر کان نہیں دھرتے ،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور فارغ بیٹھے گورنر کی باتوں پر کان نہیںدھرتے ۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ فارغ بیٹھے گورنر میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے صوبائی حکومت کے خلاف نفرت انگیز بیانات دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گورنر کی یاداشت بھی بہت کمزور ہے، صوبے میں لاقانونیت اس وقت عروج پر تھی جب وفاق اور یہاں آپ کی پارٹی کی حکومت تھی،آپ کی دور حکومت میں پشاور ٹو ڈی آئی خان سفر کرنا ممکن نہیں تھا۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ فارغ گورنر وہ دن بھول گئے جب وہ خود ڈی آئی خان سے پشاور کا سفربراستہ اسلام آباد کرتے تھے،عہدہ سنبھالنے کے بعد خیبر پختونخوا میں انوکھے بن بلائے مہمان بن چکے ہیں۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ گورنر 12سال تک مسلسل مسترد اور بے روزگار بیٹھنے کے بعد اب مجھے کام بتا ئومیں کیا کروں والا جن بن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فارغ بیٹھے گورنر کے پاس کرنے کو کام نہیں اس لیے الٹے سیدھے بیانات سے کام ڈھونڈ رہے ہیں، گورنر تین بار علی امین گنڈاپور سمیت تینوں بھائیوں سے شکست خوردہ شخص ہیں ۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی سرکار نے فیصل کریم کنڈی کو صرف اور صرف خیبر پختونخوا میں ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کے لئے گورنر کا عہدہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزیر اعلیٰ باتوں پر کان نہیں دھرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، علی امین گنڈاپور