جرمن سفیر طلب

قونصل خانے پر حملہ ،پاکستان نے جرمن سفیر کو طلب کرلیا

ویب ڈیسک: پاکستان نے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے پر جرمن سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز افغان شہریوں نے فرینکفرٹ میں احتجاج کے دوران پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بولا، پتھرائو کیا اور پاکستانی پرچم بھی اتارا۔
حملے کرنے والے افغان باشندوں نے پاکستانی پرچم جلانے کی کوشش بھی کی۔
ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے قونصل خانے پر حملے کے معاملے پر جرمن سفارت کار کو دفترخارجہ طلب کرلیا۔
ذرائع دفتر خارجہ نے بتایاکہ جرمن سفیر کو فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصلیٹ واقعے پر شدید تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔
اس سے قبل پاکستان کے سفارتی حکام نے جرمن وزارت خارجہ سے احتجاج کیا تھا اور فرینکفرٹ میں افغان شہریوں کے ہاتھوں پاکستانی قونصل خانے پر پتھرا اور پاکستانی پرچم اتارنے کے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
دفتر خارجہ حکام کے مطابق جرمن حکام نے واقعے کی تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں یوم دفاع و شہدا کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد