سرکاری سکول پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ

سرکاری سکول پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے سرکاری سکول پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کہ صوبہ کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی نظام غیر تسلی بخش ہو گیا ہے۔ اس لئے تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے سرکاری سکول پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے کے 25 سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا۔ اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں 8 سکولوں کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر پی پی پی موڈ پر چلایا جائے گا۔
اس کے ساتھ ہی پشاور سمیت دیگر اضلاع میں بھی سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا۔
وزیر تعلیم فیصل ترکئی کا کہنا ہے کہ مختلف اقدامات کے ذریعے معیار تعلیم کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، شعبہ تعلیم پر کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود بھی معیار بہتر نہیں ہو رہا۔
انہوں نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں پر بوجھ کم کرنے کیلئے پی پی پی موڈ پر انہیں چلانا ناگزیر ہوتا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 21 فیصد بجٹ تعلیم پر خرچ ہو رہا ہے لیکن معیاری تعلیم کی فراہمی ممکن نہیں ہو رہی۔

مزید پڑھیں:  پوپ فرانسس کے دورہ انڈونیشیا پر دھمکیاں دینے والے گرفتار