شاہ محمود قریشی کی ویڈیو لنک

شاہ محمود قریشی کی ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست مسترد

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عدالت کی جانب سے انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا گیا۔
ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کی جانب سے انہیں ذاتی حیثیت ہونے کا حکم دیدیا۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی سے لاہور کا سفر بہت تکلیف دہ ہے۔ اس لئے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرنے کی درخواست منظور کی جائے۔
ذرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کی جانب سے شاہ محمود قریشی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں کریمنل کیس کے ٹرائل میں ذاتی حیثیت سے پیش ہونے کا حکم دیدیا گیا ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات کو پی ٹی آئی رہنما کو اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا حکم دیا گیا۔
یاد رہے کہ اس حوالے سے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کر دیا۔ چند روز قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کی تھی۔

مزید پڑھیں:  ڈیجیٹل دہشتگردی روایتی جنگ سے زیادہ خطرناک ہے ،آرمی چیف