پاسپورٹ معطلی کا سرکلر واپس

بیرون ملک پناہ لینے والوں کے پاسپورٹ معطلی کا سرکلر واپس

بیرون ممالک پناہ لینے والوں کے پاسپورٹ معطلی کا سرکلر واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سمندر پار پاکستانیوں کے پاسپورٹ 60 دن کے اندر جاری کردیے جانے کی یقین دہانی کرا دی گئی۔
ویب ڈیسک: وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ سمیت وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔
نائب وزیراعظم کو سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی آئی ایم پی اے ایس ایس نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بروقت پاسپورٹ کے اجرا کی سہولت کے بارے میں بریفنگ دی۔
اجلاس میں بیرون ملک پناہ لینے والوں کے پاسپورٹ معطلی کا سرکلر واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ بیرون ملک اسائلم کے خواہاں افراد کے لیے پاکستانی پاسپورٹ کا اجرا معطل کرنے کے حوالے سے 5 جون 2024 کو سرکلر جاری کیا گیا تھا۔
وفاقی حکومت کی جانب اس سرکلر کو فوری واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ دیار غیر میں بیٹھے پاکستانیوں کو سہولت میسر ہو۔
اس موقع پر متعلقہ حکام نے نائب وزیراعظم کو سمندر پار پاکستانیوں کے پاسپورٹ جلد از جلد جاری کردینے کی یقین دہانی کرا دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی جلسے کیلئَےتیاریاں مکمل، ضروری مشینری ساتھ لےجانے کافیصلہ