توشہ خانہ کیس میں مزید ریمانڈ

عمران خان،بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کیس میں مزید ریمانڈ منظور

8 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت پیش، پیشرفت کی رپورٹ بھی جمع، نیب کی استدعا پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ کیس میں مزید ریمانڈ منظور کر لیا گیا.
ویب ڈیسک: توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کا مزید ریمانڈ منظور، نیب کی استدعا مسترد، احتساب عدالت نے 14 روزہ کی بجائے صرف 7 روزہ کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری دیدی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع کر دی۔
احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔ دوران سماعت نیب کی ٹیم نے ملزمان کی تفتیش سے متعلق پیشرفت کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
احتساب عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس میں‌بانی پی ‌ٹی آئی اور سابق خاتون اول کا مزید ریمانڈ احتساب عدالت میں‌منظور کر لیا گیا.
اس سے قبل عدت میں‌نکاح کیس میں‌عدالت کی جانب سے انہیں بری کر دیا گیا تھا. اس کے ساتھ ہی انہیں دیگر مقدمات میں بھی بریت کا فیصلہ سنایا گیا.
پی ٹی آئی کے دیگر رہنماوں میں‌شاہ محمود قریشی کو بھی انسداد دہشتگردی مقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی درخواست عدالت نے مسترد کرتے ہوئے انہیں‌ذاتی حیثیت میں‌پیش ہونے کا حکم دیا تھا.
ان کے ساتھ ساتھ عمران خان کی ایک اور توشہ خانہ کیس میں پیشی ڈال دی گئی ہے جس میں پہلے 8 دن اور اب 7 روز کیلئے جسمانی ریمانڈ کی منظوری بھی دیدی گئی.

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، تفتیش شروع