سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 2 لاکھ 62 ہزار سے متجاوز

ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، حالیہ اضافہ کے ساتھ سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 500 تک جا پہنچی۔
ویب ڈیسک: ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت بڑھنے کے بعد پشاور صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فی تولہ سونا 2 لاکھ 62 ہزار 500 ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق پاسہ پونڈ پاسہ سونا کی قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 15 ہزار 192 روپے ہو گئی ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھِی اضافہ دیکھا جا رہا ہے، حالیہ اضافہ کے ساتھ ہی چاندی کی فی تولہ قیمت 3000 روپے ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں موٹر سائیکل اور گاڑی میں تصادم ، 1 شخص جاں‌بحق