پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف دھرنا ختم

چمن، پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف دھرنا ختم

ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے چمن میں باب دوستی پر 9 ماہ سے جاری پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف دھرنا ختم کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں دھرنا شرکا اور حکومتی نمائندوں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔
مظاہرین کے رہنماؤں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مذاکرات کی کامیابی کے بعد چمن بارڈر پر کاروبار پھر سے پہلے کی طرح بحال ہوگا اور اس کے ساتھ ہی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
دھرنا شرکاء اور حکومت کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنیوالے عنایت کاسی نے کہا کہ چمن سے افغانستان آمد و رفت شناختی کارڈ اور تذکرہ پر آج سے بحال ہوگا، ہمارے مطالبات منظور کر لئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور دھرنا مظاہرین کے رہنماوں کے درمیان طے پا جانے والے معاہدے کے مطابق بارڈر پر عوام کی آمد و رفت کیلئے ایک میکانزم بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ لوگوں کی آمدورفت کیلئے پرانا طریقہ کار بحال کیا جائیگا۔
مظاہرین کے مطابق اب باب دوستی سے چمن کے لوگ شناختی کارڈ اور افغانستان کے علاقے سپین بولدک کے مقامی افراد تذکیرہ پر آمدورفت کرسکیں گے جبکہ دیگر تمام شہروں کے لوگ پاسپورٹ پرآمدورفت کرسکیں گے۔
یاد رہے کہ مطالبات پورے ہونے پر چمن میں 9 ماہ سے جاری پاسپورٹ ٹریولنگ پالیسی کیخلاف دھرنا ختم کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، پولیس اہلکار کی خودکشی کا ڈراپ سین، بیوی قاتل نکلی