ایم این ایز کی خریداری

ایم این ایز کی خریداری کیلئے بڑی بڑی آفرز ہو رہی ہیں، اسد قیصر

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ایم این ایز کی خریداری کےلیے بڑی بڑی آفرز ہو رہی ہیں۔ ہمارے ممبران اسمبلی پر دباو ڈال کر وفاداریاں تبدیل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آئندہ جمعہ ملک گیر پُرامن احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ہمارے کارکنان اور سوشل میڈیا سے وابستہ لوگوں کو غیرقانونی اغوا کیا جا رہا ہے۔ ایم این ایز کی خریداری کیلئے ان پر دباو ڈالا جا رہا ہے.
انہوں نے بتایا کہ ایک طرف آگ و خون کا کھیل کھیلا جارہا ہے تو دوسری جانب سیاسی جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہو رہا ہے۔ یہ کہاں کا انصاف ہے ایسی صورتحال کبھی نہیں دیکھی۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ موجودہ مہنگائی اپنے پورے عروج پر ہے، اس مہنگائی کے بڑھتے طوفان نے عوام کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔ میرا عوام کے لیے پیغام ہے آپ نے اپنے حقوق کے لیے نکلنا ہے۔
یاد رہے کہ اسد قیصر کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ اسد قیصر بتائيں ان کے ایم این ایز سے کون رابطے کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو بیرونی دشمنوں سمیت کرپٹ اشرافیہ سے بھی محفوظ بنانا ہے،بیرسٹر سیف