دستاویزات جمع کرانے کی استدعا منظور

انٹراپارٹی انتخابات، بیرسٹر گوہر کی دستاویزات جمع کرانے کی استدعا منظور

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں سماعت، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی دستاویزات جمع کرانے کی استدعا منظور کر لی گئی۔ اس کے ساتھ ہی انہیں مزید مہلت بھی مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔ ممبر نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر گوہر خان پیش ہوئے۔ ای سی پی ممبر خیبرپختونخوا نے ریمارکس دیے کہ ہم جاننا چاہتے ہیں وہ کونسی اتھارٹی ہے جس نے پارٹی الیکشن کروائے۔
بیرسٹر گوہر نے ان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن کا کوئی اعتراض نہیں آیا، انٹرا پارٹی الیکشنز کے حوالے سے صرف چند تکنیکی اور قانونی سوالات ہیں جن کا جواب ہم دیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے دستاویزات جمع کروانے کے لیے مہلت مانگتے ہوئے کہا کہ سینٹرل سیکرٹریٹ سے پولیس تمام دستاویزات حتی کہ واٹر ڈسپنسر بھی اٹھا کر لے گئی ہے۔
بعدازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کروانے کے لیے مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی، تاہم تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ پر پولیس نے چھاپہ مارا تھا، اس حوالے سے سینیٹر شبلی فراز نے کہا تھا کہ پولیس وہ دستاویزات بھی لے گئی جو الیکشن کمیشن میں جمع کرانا تھا۔
الیکشن کمیشن کی سماعت کے دوران پی ‌ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی دستاویزات جمع کرانے کی استدعا منظور کر لی گئی. اس کے ساتھ ہی انہیں ڈاکومنٹیشن کیلئے بھی مہلت مل گئی.

مزید پڑھیں:  پولیس والے جلسےکا سامان دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے، علی امین گنڈاپور