جے آئی ٹی کی تشکیل

پی ٹی آئی ریاست مخالف پراپیگنڈے پر جے آئی ٹی کی تشکیل کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے ریاست مخالف پراپیگنڈے کی تحقیقات کیلیے حکومت کی جانب سے جے آئی ٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر چھاپے کے دوران گرفتار ہونے والے تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس کے بعد انہیں مزید تفتیش کیلئے سی ٹی ڈی منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر چھاپے کے دوران پولیس نے دفتر سے کمپیوٹر اور دیگر سامان ضبط کر لیا جبکہ اس موقع پر دیگر اہم دستاویزات سمیت خواتین کارکنان اور سیکرٹریٹ عملے کو بھی دھر لیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن حب بنا ہوا تھا، مرکز پر پولیس کی جانب سے چھاپہ شواہد کی بنیاد پر مارا گیا۔
ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پولیس اور وفاقی تحقیقاتی ادارے نے چھاپہ ابتدائی تفتیش کی روشنی میں مارا۔ اس موقع پر مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے ریاست مخالف پراپیگنڈے میں ملوث ہونے کی بنا پر جے آئی ٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پولیس نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ پر چھاپہ مارا تھا جہاں سے انہوں نے تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن سمیت دیگر کارکنان کو گرفتار کیا تھا کہ جبکہ اس دوران انہوں نے کمپیوٹر و دیگر دستاویزات بھی قبضے میں لے لی تھیں۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کی تعیناتی کالعدم قرار