غزہ میں مزید 70 فلسطینی شہید

غزہ میں مزید 70 فلسطینی شہید، صیہونیوں کا ظلم و ستم جاری

ویب ڈیسک: صیہونی افواج کی خونیں وارداتیں جاری، بارود ٹنوں کی مقدار میں برسایا جا رہا ہے، گزشہ 24 گھنٹوں کے کشت و خون کے دوران غزہ میں مزید 70 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ متعدد علاقوں میں بمباری سے شہید ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔
جنوبی غزہ میں خان یونس کے علاقے پر اسرائیل کے تازہ حملے میں مزید 70 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے، اسرائیلی ٹینکوں کی گولہ باری اور فضائی حملوں سے بچنے کیلئَے پناہ لینے والے فلسطینیوں نے صورتحال کو قیامت قرار دیدیا۔
غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ خان یونس گورنری میں اسرائیلی قبضے کے حملوں اور قتل عام کے نتیجے میں 70 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جن میں خواتین اور بچے سب سے زیادہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے علاقوں الطفاح اور خان یونس کے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، مشرقی خان یونس پر اسرائیلی حملے میں 39 فلسطینی شہید جبکہ 91 زخمی ہوئے۔ درجنوں افراد اب بھی عمارتوں کے ملبے تلے دبے پڑے ہیں۔
اسرائیلی فوسز کے ڈرون حملوں نے الاقصیٰ ہسپتال پر بھِی بارود برسا دیا جس میں ایک فلسطینی شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ حملوں میں ایک اور صحافی کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں جس سے مرنے والے صحافیوں کی تعداد 163 ہو گئی۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق گولہ باری صیہونی فوج کی جانب سے انخلاء کے حکم کے چند منٹ بعد کی گئی، انخلا کی وارننگ کے بعد وقت ہی نہینں دیا گیا لوگوں کو اور بارود برسا دیا جس سے مزید 70 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے جبکہ ابھی بھی متعدد افراد عمارتوں کے ملبے تلے دبے پڑے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی بربریت سے اب تک 40 ہزار کے قریب فلسطینی شہید جبکہ 90 ہزار کے قریب افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں کی خوفناک بمباری کے باعث 46 فلسطینی شہید