جی ایچ کیو کے باہر پرامن

جی ایچ کیو کے باہر پرامن احتجاج کی کال تھی تو لوگ اندر کیسے تھے؟ میمن

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ جی ایچ کیو کے باہر پرامن احتجاج کی کال تھی تو لوگ اندر کیسے تھے؟
ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست ہر جماعت کا حق ہے لیکن دہشت گردی اور سیاست میں فرق ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سیاسی جماعت پر پابندی سے متعلق معاملہ کابینہ میں لائے گی، اس کے بعد اس حوالے سے بات کی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ سیاست کرنے کا اختیار جماعت کا ہے لیکن ایسا نہیں کہ سیاست میں ہر چیز جائز ہے۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو کے باہر پرامن احتجاج کی کال تھی تو لوگ اندر کیسے تھے؟ پرامن احتجاج تھا تو کراچی میں 20 ایمبولینس کیسے جلیں ؟
صوبائِی وزیر سندھ اسمبلی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کسی صوبے میں گورنر راج کو سپورٹ نہیں کرے گی۔ ابھی مفروضوں پر بات ہو رہی ہے، ہر چیز روپذیر ہونے کیلئَے ایک خاص وقت ہوتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سیاست اور دہشتگردی میں بہت بڑا فرق ہے۔ کسی بھی پارٹی پر پابندی کے حوالے سے معاملہ وفاقی حکومت کابینہ اجلاس میں لائے گی۔

مزید پڑھیں:  9مئی: خیبر پختونخوا حکومت کا جوڈیشل کمیشن کیلئے پشاور ہائیکورٹ کودوبارہ خط