خانپور نہر میں 3 بچے ڈوب

ہری پور، خانپور نہر میں 3 بچے ڈوب گئے

ویب ڈیسک: دفعہ 144 کے باوجود ضلع ہری پور میں واقع خانپور نہر میں 3 بچے ڈوب گئے جبکہ ایک بچے کو بچا لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق خانپور نہر میں ڈوبنے والے دوبچوں کی تلاش جاری ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ بچے نہر میں‌نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے.
ہری پورکے مختلف خطرناک مقامات پر نہانے والوں کا رش بڑھنے لگا ہے جہاں گرمی کے ستائے لوگ آکر سیر و تفریح بھی کرتے ہیں۔
ضلع ہری پور میں خانپور ڈیم، تربیلہ ڈیم ،غازی بھروتھا ڈیم کی آبی گزرگاہوں پر دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود یہاں نہانے والوں کا رش بڑھنے لگا ہے۔ حالیہ واقعہ میں خانپور نہر میں 3 بچے ڈوب گئے.
انتظامیہ دفعہ 144 پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے آئے روز ان خطرناک مقامات پر لوگوں کے ڈوبنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں جبکہ دوسری طرف انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔
اس سے قبل نہروں میں‌نہانے پر پابندی لگاتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی تھی تاکہ کسی طرح قیمتی جانوں کا ضیاع روکا کا سکے.
خانپور میں پیش آنے والے اس واقعے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ انتظامیہ دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد سے اس پر توجہ دینے میں‌ناکام رہی ہے.

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں‌شدید آندھی و بارش سے 14 سالہ بچہ جاں بحق