خان یونس میں شدید جھڑپیں

خان یونس میں شدید جھڑپیں، 89 فلسطینی شہید

اسرائیلی افواج اور مقامی افراد کے مابین خان یونس میں شدید جھڑپیں، اس دوران جہاں 89 فلسطینی شہید ہوئے وہیں 329 سے زائد زخمی بھی ہوئے۔
ویب ڈیسک: غزہ میں تباہی پھیلانے کے بعد صیہونیوں نے دیگر علاقوں کا رخ کر لیا، اس دوران اسرائیلی افواج اور مقامی افراد کے مابین خان یونس میں شدید جھڑپیں ہوئیں، جس میں 89 فلسطینی شہید جبکہ 329 سے زائد زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے خان یونس میں شروع ہونے والے نئے زمینی حملے کے بعد فلسطینی جنگجوؤں کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی۔ اس دوران ایک اندازے یکے مطابق 89 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
خان یونس کے مقامی رہائشیوں کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے انہیں المواسی کی طرف فوری انخلاء کا حکم دیا گیا جبکہ اس کے فوری بعد حملہ کیا ، اس دوران ان کے پاس اور جان بچانے کا بھی موقع نہیں تھا۔
غزہ میں 9 ماہ سے زیادہ عرصہ جاری رہنے والی اس جنگ میں 40 ہزار کے قریب فلسطینی شہید جبکہ 90 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے غزہ اور اطراف کے علاقوں میں پولیو وائرس پھیلنے کے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
ذرائع کے مطابق غزہ میں صفائی کی ابتر صورتحال کے باعث عالمی ادارہ صحت نے غزہ اور اطراف میں پولیو وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔
رفح کے ساتھ ساتھ خان یونس میں شدید جھڑپیں جاری ہیں جس میں‌فلسطینی مزاحمتی گروپ کی جانب سے اسرائیلی ٹینکوں پر راکٹ حملے کے دوران متعدد ٹینک تباہ کر دیئے گئے ۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت اور بنوں میں دہشتگرد سمیت 3 افراد جاں بحق