مینڈیٹ چور سرکار پابندی کا ڈرامہ

پی ٹی آئی مقبولیت سے خوفزدہ مینڈیٹ چور سرکار پابندی کا ڈرامہ رچا رہی ہے

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر مینڈیٹ چور سرکار پابندی کا ڈرامہ رچا رہی ہے، لیکن چاہے پی ٹی آئی پر لاکھ پابندیاں لگائی جائیں، ہم ملک چھوڑنے والوں میں سے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک نظریے کا نام ہے اور لاکھ کوششوں کے باوجود نظریہ کبھی ختم نہیں ہوتا، علی بابا 40 چوروں کو تحریک انصاف کی مقبولیت برداشت نہیں ہو رہی تو پابندیوں کا ڈرامہ رچا رہے ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے مزید کہا کہ عوام کو مشکل حالات میں چھوڑ کر شریف خاندان دو بار ملک سے بھاگ چکے ہیں، دوسری طرف پی ٹی آئی ہے جس نے گزشتہ 20 ماہ سے پابندیوں اور صعبوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
مشیر اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے خلاف ہر قسم کی سازشیں کی گئِیں، غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کئے گئے لیکن اس کے باوجود تحریک انصاف میں مسلسل آضافہ ہو رہا ہے، ہم اسی ملک میں رہ کر تمام مظالم اور غیر آئینی اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ آئین کی بالادستی اور ملک سے کرپٹ سیاسی ٹولے کے خلاف جاری رہے گی، تاریخ شاہد ہے کہ پابندیوں سے کبھی بھی کسی سیاسی جماعت یا تحریک کا خاتمہ نہیں ہوا۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اب تک تحریک انصاف کے خلاف ہونے والے فیصلوں میں جعلی سرکاری کی جانب سے سب سے احمقانہ فیصلہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا ہوگا۔
بیرسٹر ڈاکٹرسیف وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آج وفاقی کابینہ اجلاس میں اگر مینڈیٹ چور حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی کا اصول کے خلاف فیصلہ کیا تو اس کے بعد پھر اگلی باری ن لیگ اور پھر دوسروں کی ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماوں، کارکنوں اور میڈیا پر پابندی لگانا ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے، پابندی لگانے سے سیاسی جماعت کا خاتمہ ممکن نہیں بلکہ اس اقدام سے جعلی حکومت خود اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہو کر مینڈیٹ چور سرکار پابندی کا ڈرامہ رچا رہی ہے، لیکن یہ بھی جان لیں کہ چاہے پی ٹی آئی پر لاکھ پابندیاں لگائی جائیں، ہم ملک چھوڑنے والوں اور ڈیل کرنے والوں میں سے نہیں۔

مزید پڑھیں:  شہداء ہمارا فخر ،6ستمبر قوم کیلئے تاریخی دن ہے: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا