پیٹرولیم قیمتیں

پیٹرولیم قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار آئل کمپنیوں کو دینے کی تیاری

ویب ڈیسک: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرکے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو دینے کی تیاری کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی ہدایت کردی جس کے بعد وزیر پیٹرولیم نے اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وار قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
چیئرمین اوگرا کو قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کے اثرات اور لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا حتمی فریم ورک وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتیں مقرر کرنے کااختیار دینے کی مخالفت کی تھی ۔
پٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کھلا اختیار ملنے پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ناجائز منافع خوری کا خدشہ ہے۔
آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان نے وزیر اعظم شہباز سے فوری مداخلت کرنے اور پیٹرولیم انڈسٹری کے زرمبادلہ کے نقصانات کی وصولی میں سہولت فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔

مزید پڑھیں:  یوم دفاع : پشاور میں عسکری آلات و ہتھیاروں کی نمائش اور ایئر شو کا انعقاد