اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب

اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب، بنوں واقعہ پر کمیشن کے قیام کا طریقہ کار زیرغور

اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب، بنوں واقعہ پر کمیشن بنانے کا طریقہ کار زیرغور آنے سمیت ان کے مطالبات بھی کمیٹی کے سامنے رکھے جائیں گے.
ویب ڈیسک: اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب، بنوں واقعہ پر کمیشن کے قیام کا طریقہ کار زیرغور آئِیگا۔
تفسیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی جانب سے اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ کرینگے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور کی صدارت میں ہونے والا ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج دن 12 بجے منعقد ہو گا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں کورکمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری اور آئی جی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر حکام بھی شرکت کرینگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بنوں جرگہ کے پانچ مشران بھی شریک ہونگے، اس دوران حکومت کی جانب سے تسلیم کردہ بنوں جرگہ کے مطالبات اپیکس کمیٹی کے سامنے رکھے جائیں گے۔
اس دوران بنوں واقعہ سے متعلق کمیشن بنانے کے طریقہ کار پر بھی غور کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ بنوں واقعہ پر چند روز قبل جرگہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا تھا، جرگہ اراکین نے وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور کے سامنے مطالبات رکھے تھے، جنہیں تسلیم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
22جولائی کو بنوں مشران کا جرگہ وزیراعلیٰ ہائوس میں بلایا گیا تھا، بنوں جرگہ مشران نے اپنے مطالبات وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے سامنے رکھے تھے۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا تھا کہ ایپکس کمیٹی میں بنوں جرگہ مشران سے بازمحمد، پروفیسر ابراہیم، ناصر بنگش،عدنان وزیر اور پختون یار شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  موذن پر پولیس کے مبینہ تشدد کیخلاف چارسدہ میں احتجاج، روڈ بلاک