دولت مشترکہ سیکرٹری جنرل

دولت مشترکہ سیکرٹری جنرل 28جولائی کو پاکستان کادورہ کرینگی

دولت مشترکہ سیکرٹری جنرل 28 جولائی تا 2 اگست پاکستان کا دورہ کرینگی، یہ ان کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔ سول سوسائٹی کے نمائندگان اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں بھِی شیڈول ہیں۔
ویب ڈیسک: دولت مشترکہ سیکرٹری جنرل 28 جولائی تا 2 اگست پاکستان کا دورہ کرینگی، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان آرہی ہیں۔ یہ ان کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پیٹریشیا سکاٹ لینڈ اپنے دورہ کے دوران پاکستانی قیادت، کابینہ اراکین اور یوتھ لیڈرز سے ملاقاتیں کریں گی۔
اس کے ساتھ ساتھ سیکرٹری جنرل کی سول سوسائٹی کے نمائندگان اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں بھِی شیڈول ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پیٹریشیا سکاٹ لینڈ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے میں پاکستان کی پُرزور حمایتی رہی ہیں، 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوسری سال اسی تاریخ کو دولت مشترکہ سیکرٹری جنرل پاکستان کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعادہ کریں گی۔
یاد رہے کہ 2022 کے سیلاب نے ملک کا ایک تہائی حصہ تباہ کیا تھا جس سے 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا، اپنے دورہ کے دوران سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کا سیلاب سے متاثرہ کچھ علاقوں کا دورہ کرنے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس موقع پر پاکستان اور کامن ویلتھ کے مابین مشترکہ مفاد کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے اور دیگر کئی اہم ایشوز پر بھی تبادلہ خیال کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں موٹر سائیکل اور گاڑی میں تصادم ، 1 شخص جاں‌بحق